19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2026 کا اسلام آباد میں شاندار آغاز

پریس ریلیز
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی)
نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد

‏Tele: 021-48506127-8, 051-20062097

19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2026 کا اسلام آباد میں آغاز

اسلام آباد، 21 اکتوبر 2026: 19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2026 کی میڈیا بریف اور افتتاحی تقریب مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے ساتھ ہی قومی گالف کیلنڈر کے ایک اہم اور ممتاز ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران پیٹرن پاکستان نیوی گالف (نارتھ) ریئر ایڈمرل احمد حسین نے ایونٹ کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی اور مختلف کیٹیگریز میں مقابلوں کے طریقۂ کار اورشرکاء کی تفصیلات سے آگاہ کیا

یہ ایونٹ 22 سے 25 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگا جس میں مردوں کے امیچرز (54 ہولز)، خواتین کے امیچرز (36 ہولز)، سینئرز (36 ہولز) اور جونیئرز کیٹیگری (18 ہولز) کے مقابلے شامل ہوں گے۔ اس کےعلاوہ مہمانوں اور اسپانسرز کے لیے ایک دعوتی مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ 2007 سے قومی گولف سرکٹ میں ایک نمایاں ایونٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ یہ ایونٹ صحت مند مقابلوں کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جس سے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے اور معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا موقع ملتا ہے۔ اس ایونٹ کا باقاعدہ انعقاد قومی اور بین الاقوامی سطح پر گالف کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں اسپانسرز، گالف کھلاڑیوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*