
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے؛ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 4,120 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4,34,536 روپے فی تولہ ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 772 روپے سستا ہو کر 3,72,544 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 27 روپے کی کمی سے 6,207 روپے اور 10 گرام چاندی 23 روپے کی کمی سے 5,321 روپے پر آ گئی۔
