
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3,600 روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے پر آ گئی ہے؛ جبکہ 10 گرام سونا 3,086 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 36 ڈالر کی کمی کے بعد 4,129 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
