
کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں واقع فیکٹری میں دوپہر 1 بج کر 40 منٹ پر لگنے والی شدید آگ پر 8 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بالآخر قابو پا لیا گیا ہے؛ ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیوں، 3 اسنارکلز اور 2 واٹر باؤزرز نے آپریشن میں حصہ لیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے جس میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، فیکٹری میں موجود پلاسٹک دانے، دھاگے اور گتے کی وجہ سے آگ شدت اختیار کر گئی تھی تاہم 200 سے زائد ملازمین کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر دیے جانے کے باعث الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
