
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو میر رضا کیس کی سیلڈ (سربمہر) رپورٹ موصول ہو گئی ہے؛ ترجمان کے مطابق یہ رپورٹ وزیراعلیٰ ہاؤس میں منگل کو ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کھول کر پیش کی جائے گی اور اس کی سفارشات و شواہد کی روشنی میں عملدرآمد سے متعلق تمام تر حتمی فیصلے صوبائی کابینہ ہی کرے گی۔
