لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: ایم ڈی کیٹ کے سوالیہ پیپرز اور کوڈز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم

لاہور: ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کا سوالیہ پیپرز اور کوڈز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے سوالیہ پیپرز اور ان کے کوڈز متعلقہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ داخلہ پراسس مکمل ہونے تک سوالیہ پیپرز ویب سائٹ پر ہی اپ لوڈ رہنے چاہئیں۔

جسٹس احسن رضا نے نوشاب اے خان اور دیگر کی درخواستوں پر یہ فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ طلبہ سے پیپرز واپس لینا شفافیت کے اصول کے خلاف ہے، کیونکہ پیپرز واپس لینے سے طلبہ کو اپنے اعتراضات دائر کرنے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عدالت کا یہ فیصلہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں شفافیت لانے کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*