کراچی: ڈیفنس میں کار سوار فیملی سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا گیا، مقدمہ درج

کراچی(17 اکتوبر 2026): شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں خیابانِ اقبال کے قریب مسلح ملزمان کار سوار فیملی سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کا نشانہ بننے والا شہری اپنی بہن کے گھر سے سونا لے کر اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہا تھا۔ دورانِ سفر ملزمان نے کار کے ذریعے اس کا تعاقب کیا اور راستے میں زبردستی روک کر تمام سونا لوٹ لیا۔

تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مدعی سونا لے جاتے ہوئے راستے میں ایک کافی شاپ پر بھی رکا تھا، پولیس اس زاویے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*