
کراچی(17 اکتوبر 2026): جامعہ کراچی کے طلباء نے اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی اور قیام کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔ اسکول آف لا کے طلباء کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
دائر کردہ درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، سیکریٹری کالجز، سیکریٹری قانون، وائس چانسلر جامعہ کراچی اور رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ اسٹوڈنٹس یونین ایکٹ 2019 کی باضابطہ منظوری کے باوجود تاحال اس کے ضوابط اور قواعد تشکیل نہیں دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے طلباء اس بنیادی حق سے محروم ہیں۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سندھ حکومت کو فوری طور پر قواعد کی جانچ پڑتال کر کے اس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی کو بھی یہ حکم دیا جائے کہ وہ الیکشن کمیشن قائم کرے اور اسٹوڈنٹ یونین کے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔
