کراچی میں آٹا ملک میں سب سے مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 3,540 روپے تک پہنچ گیا

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی کے شہری ملک بھر میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جہاں 20 کلو کا تھیلا 140 روپے کے اضافے کے بعد 3,540 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے؛ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 800 روپے مہنگا ہو کر 3,000 روپے، خضدار میں 400 روپے اضافے سے 3,400 روپے، حیدرآباد میں 280 روپے اضافے سے 3,480 روپے، لاڑکانہ و سکھر میں 3,200 روپے جبکہ کوئٹہ میں 190 روپے مہنگا ہو کر 3,220 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*