
کراچی
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم نے خبردار کیا ہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر آئندہ 8 سے 9 روز تک برقرار رہے گی اور آنے والے ہفتے کے دوران شہرِ قائد کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے؛ انہوں نے واضح کیا کہ اکتوبر کا مہینہ کراچی کے لیے سال کا دوسرا گرم ترین مہینہ شمار ہوتا ہے، تاہم سندھ میں رات کے درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ شہر میں معمول کی سردی کا باقاعدہ آغاز 15 دسمبر سے متوقع ہے۔
