اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس کی کامیاب کاروائی کراچی کے مختلف علاقوں میں واردات کرنے والا ڈکیت گینگ عورت سمیت گرفتار

ایس ایس پی اے وی سی سی / سی آئی اے آصف رضا بلوچ کی ہدایات پر اسٹریٹ کرائم ڈکیت، اشتہاری و مفروران کرمنلز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

اے وی سی سی / سی آئی اے پولیس نے مین روڈ پاور ہاؤس چورنگی نزد KDA فلیٹس سرجانی ٹاؤن میں کاروائی کرکے کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کو عورت سمیت گرفتار کرلیا ملزمان و ملزمہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 03 عدد پستول 30 بور بمعہ 10 راؤنڈز بھی برآمد کرلیے

گرفتار ملزمان و ملزمہ نام:

1- محمد علی عرف علی ولد محمد اکرم
2- محمد مزمل عرف ڈاڈا ولد محمد یعقوب
3- کلثوم بی بی زوجہ اسلم ولد سراج الدین

سابقہ کریمنل رکارڈ ملزم محمد علی

. مقدمہ الزام نمبر 305/23 بجرم دفعہ 23(I) A SAA تھانہ نیو کراچی

. مقدمہ الزام نمبر 1187/25 بجرم دفعہ 23(I) A SAA تھانہ سرجانی ٹاؤن

سابقہ کریمنل ریکارڈ ملزم محمد مزمل

. مقدمہ الزام نمبر 1407/22 بجرم دفعہ 401/34 PPC تھانہ سرجانی ٹاؤن

. مقدمہ الزام نمبر 374/23 بجرم دفعہ 395 PPC تھانہ نارتھ ناظم آباد

. مقدمہ الزام نمبر 292/24 بجرم دفعہ 353/324/24 PPC تھانہ سرجانی ٹاؤن

. مقدمہ الزام نمبر 293/24 بجرم دفعہ 23(I) A SAA تھانہ سرجانی ٹاؤن

. مقدمہ الزام نمبر 937/24 بجرم دفعہ 23(I) A SAA تھانہ سرجانی ٹاؤن

گرفتار ملزم محمد مزمل عرف ڈاڈا سرجانی ٹاؤن پولیس کو زنا باالجبر کے مقدمہ میں مطلوب ہے

گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور کراچی کے مختلف علاقوں میی پولیس مقابلے اور ڈکیتی کے سنگین قسم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی
(آصف رضا بلوچ)، PSP

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*