پشاور: اسکول کی بنیاد ڈیڑھ سال پہلے رکھی، بارشوں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا: نجی اسکول مالک کا بیان

پشاور: منہدم ہونے والے اسکول مالک نے کہا ہےکہ حادثہ بارشوں کی وجہ سے پیش آیا۔

نجی اسکول کے مالک خان محمد نے بتایاکہ اسکول کی بنیاد ڈیڑھ سال پہلے رکھی تھی، کئی دنوں سے بارشیں ہوئیں، اس وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ صبح خود متاثرہ کلاس میں گیا تھا، واقعہ ہوا تو تمام اساتذہ کو بلاکر بچوں کو نکالنا شروع کیا، دوسری منزل پر صرف ایک کمرہ گرا، ایک کمرے کی وجہ سے نیچے کے کمرے بھی گرے، متاثرہ کلاس میں تقریباً 30 بچے تھے،مجموعی طور پر اسکول میں 350 طلبہ زیرتعلیم تھے۔

دوسری جانب سیکرٹری ایجوکیشن عنایت اللہ وسیم کا کہنا ہے کہ عمارت مخدوش حالت میں تھی، ہمیں عمارت سے متعلق کسی نے نہیں بتایا، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

سیکرٹری نے مزید کہا کہ سرکاری  و نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا معائنہ کیاجائے گا، زخمی بچوں کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*