
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کے باعث پاکستان کے تمام ایئرپورٹس سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی 34 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں؛ اس سلسلے میں کراچی سے ریاض ایئرپورٹ کی تمام 6 پروازیں، اسلام آباد سے کنگ خالد ایئرپورٹ کی 14، لاہور سے 12 اور پشاور سے 2 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، جب کہ اس کے علاوہ کراچی سے مدینہ اور دمام ایئرپورٹ کی 4 اور لاہور سے دمام کی مزید 3 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
