
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسٹاف لیول معاہدے کے تحت 1.21 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کی تصدیق کی ہے، تاہم آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فیول سبسڈی اسکیم کو صرف حقیقی مستحقین تک محدود کیا جائے اور وسیع پیمانے پر دی جانے والی مہنگی فیول اسکیم کو فوری طور پر ختم کیا جائے؛ اعلامیے میں پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
