
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب احمد نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا، اپنا استعفی چئیرمین کمیشن کو بھیج دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی تعیناتی کو 2 سال مکمل ہوچکے تھے، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ارکان کی نامزدگی جلد کردی جائےگی، جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی تعیناتیاں معمول کی کارروائی ہے۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کی مدت کے حوالے سے غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ان دونوں کی جگہ کمیشن کے نئے ارکان کے لیے نامزدگیوں میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن سے رانا ثنا اللہ کو کمیشن کا رکن بنائے جانےکا امکان ہے۔
