کراچی: میٹروپول کے قریب این سی سی آئی اے کا غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 30 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں میٹروپول کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر چلنے والے ایک کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے؛ حکام کے مطابق اس کال سینٹر میں کام کرنے والے ملزمان خود کو غیر ملکی بینکوں کے نمائندے ظاہر کر کے غیر ملکی شہریوں کا خفیہ ڈیٹا حاصل کرتے اور ان کے بینک کارڈز سے غیر قانونی طور پر رقوم منتقل کرتے تھے، جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں موبائل فونز، لیپ ٹاپس، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور اہم ڈیٹا برآمد کر کے بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*