نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کے تحت عام شہری اپنے ذاتی گھر کے مالک بن سکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں "نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026” کا باقاعدہ اجراء کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے خطاب کیا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی بے گھر افراد کو اپنی چھت کی فراہمی کے لیے تمام تر جامع منصوبہ بندی فراہم کرتی ہے، اس کی بدولت پاکستان میں عام شہری اپنے ذاتی گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی پر موثر اور نتائج بخش عملدرآمد کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی ملک میں پائیدار شہری ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پالیسی کے تحت ماحول دوست ایسے گھر بنائے جائیں گے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور جدید تقاضوں کے عین مطابق ہوں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*