پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا 

سرحدی علاقوں کے شہریوں نے بھی بھارتی فورسز کے گھناؤنے اقدام کو شرمناک عمل قرار دیا

پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید دونوں پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی.

بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید شہریوں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

بھارتی اشتعال انگیزی میں شہید عظمت رسول اور محسن جٹ کو آبائی گاؤں جٹاں والی حویلی، لدھڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا. 

بھارتی اشتعال انگیزی میں شہید قصور کے شہریوں کے اہلخانہ نے کہا کہ اگر بزدل بھارتی فورسزمیں اتنی ہمت ہے تو پاکستانی قوم سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کریں.

سرحدی علاقوں کے شہریوں نے بھی بھارتی فورسز کے گھناؤنے اقدام کو شرمناک عمل قرار دیا.

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*