کراچی: پاک کالونی ماربل مارکیٹ میں فائرنگ، ماربل ایسوسی ایشن کا تشویش کا اظہار اور ہڑتال کا اعلان

واقعہ بھتے کی پرچی کا شاخسانہ نکلا،

کراچی(کرائم رپورٹر)پاک کالونی ماربل شاپ پر فائرنگ،ملزمان فرار ہوگئے،واقعہ بھتے کی پرچی کا شاخسانہ نکلا،پولیس نی تحقیقات شروع کردی،تفصیلات کے مطابق پاک کالونی ماربل مارکیٹ میں فرنٹیر ماربل پر نا معلوم افراد کی شدید فائرنگ،دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد دکان پر اندھا دھند اور سیدھی فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے فوراً بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں اور اندھا دھند فائرنگ کے مسلسل واقعات میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماربل ایسوسی ایشن نے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*