
پاک بھارت بین الاقوامی سرحد قصور کے قریب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سرحد کے پاس موجود 3 پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال اور بغیر کسی وارننگ کے سیدھی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تینوں شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عظمت رسول اور محسن جٹ کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق لدھڑ سے ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق شہریوں میں سے کسی نے بھی سرحد عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی اور بھارتی فورسز کی یہ کارروائی بارڈر معاہدے اور طے شدہ ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی ہے، جبکہ بھارتی میڈیا نے روایتی فالس فلیگ آپریشن کی روش برقرار رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو درانداز قرار دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔
