
کراچی: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رجحان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مثبت ردِعمل کے باعث پاکستان اور عالمی صرافہ مارکیٹوں میں تین روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 191 ڈالر پر پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے کی سطح پر آ گیا ہے، جبکہ فی 10 گرام سونا 3 ہزار 686 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح فی تولہ چاندی بھی 20 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 578 روپے پر بند ہوئی۔
