
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کینٹرز تحویل میں لیے جانے کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کے 72 گھنٹوں کے الٹی میٹم پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے مرکزی صدر ملک شہزاد اعوان سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے انہیں اہم مذاکرات کے لیے اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنماؤں کے درمیان آج اہم مذاکراتی نشست متوقع ہے۔ واضح رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے کینٹرز کی پکڑ دھکڑ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو 72 گھنٹے کی مہلت دی تھی اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر لائحہ عمل اور احتجاج کا انتباہ دیا تھا۔
