
حکومت نے پنشن اصلاحات کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینےکا منصوبہ بنایا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 138 ارب 48 کروڑ روپے کے مساوی ہے۔ معلو مات کے مطابق منصوبے کو ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام نام دیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر کا پروگرام لون 3 سال کے لیے ہوگا جس میں 15 کروڑ 92 لاکھ کی تکنیکی امداد بھی شامل ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ یہ پروگرام یکم نومبر2026 سے شروع ہو کر نومبر 2029 میں مکمل ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطا بق نیا قرض پروگرام اصلاحات کے نتائج سے منسلک ہوگا، موجودہ پنشن سسٹم قومی خزانہ پر بڑا مالی بوجھ بن چکا ہے، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1169 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
