
ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔
جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں گروپ بی کا میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہوا جہاں تیسرے کوارٹر تک مقابلہ 3،3 گول سے برابر تھا۔
چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے سفیان خان نے چوتھا گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی لیکن ملائیشیا نے آخری 5 منٹ میں 2 گول کرکے پاکستان کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے چاروں گول سفیان خان نے کیے ،گروپ بی میں ملائیشیا ٹاپ پوزیشن پر ہے جب کہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان راؤنڈ کا آخری میچ اومان کے خلاف کھیلے گا۔
