حرمین شریفین پر حملہ ریڈ لائن ہے، پاکستان سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں، مشرقِ وسطیٰ کی جنگ، سعودی عرب سے یک جہتی اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں غیر متزلزل ہیں، جب کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جنگ روکنے کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث دنیا معاشی دباؤ کا شکار ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب عالمی معیشت کی شریانیں ہیں اور امن کی جستجو سب سے مقدس مقصد ہے۔ ان کے مطابق بدقسمتی سے رواں برس فروری میں شروع ہونے والی لڑائی میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور مشرقِ وسطیٰ کی جنگ سے بڑے نقصانات ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے واشنگٹن اور تہران کو ایک ہی چھت کے نیچے جمع کیا اور امریکا و ایران کو میز پر لاکر تاریخی پیش رفت کی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چیلنجنگ صورت حال میں ڈپلومیسی کے لیے محنت کی اور ڈپلومیسی کی آواز دنیا میں گونجنی چاہیے۔

شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ پاکستان کی امن کی خواہشوں کا عکاس ہے اور حرمین الشریفین مسلمانوں کے لیے سرخ لکیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سفارت کاری کا مطالبہ اب بھی بلند ہونا چاہیے اور وہ 24 کروڑ پرامن پاکستانیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مکہ معاہدی کسی ملک کے خلاف نہیں۔

شہباز شریف نے بھارت کی شرپسندی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جسے وہ کبھی نہیں بھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں جانیں بچیں۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کشمیر کا حل ضروری ہے، جب کہ کشمیر میں نسلوں نے غیر قانونی قبضے کے اثرات بھگتے ہیں۔

وزیراعظم نے کشمیریوں کی حالتِ زار کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کو سپورٹ کی یقین دہانی کراتا ہوں، کشمیر ہمیشہ پاکستان کی شہ رگ رہے گا۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*