سندھ ہائی کورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر باضابطہ پابندی عائد

کراچی: سندھ ائی کورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس حوالے سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت، راہداریوں اور انتظار گاہوں سمیت صحافیوں کے لیے مختص جگہ کے علاوہ دیگر مقامات پر ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی ہوگی۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

سرکلر کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے افراد کے موبائل فون اور ریکارڈنگ کے آلات ضبط کرلیے جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*