
کراچی: ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے کہا ہے کہ ملک میں مون سون کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور سندھ سمیت کراچی میں پوسٹ مون سون بارشوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔ ایک گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اکتوبر کے مہینے میں حسب معمول گرمی تو رہے گی لیکن درجہ حرارت کا کوئی نیا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
