پولیس کوکین کوئن انمول عرف پنکی کے خلاف ضمنی چالان پیش کرنے میں ناکام

کراچی: آج منگل کو سٹی کورٹ سیشن عدالت جنوبی میں ملزمہ انمول پنکی اور دیگر کے خلاف قتل بالسبب اور منشیات کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

ملزمہ انمول پنکی اور سمیر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، پولیس عدالت میں کوکین کوئن انمول عرف پنکی کے خلاف ضمنی چالان پیش کرنے میں ناکام رہی۔

منشیات کے مقدمے کا ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا، اور کہا گزشتہ دو سماعتوں سے پولیس کی جانب سے مہلت طلب کی جا رہی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کے ضمنی چالان کے ساتھ پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

عدالت نے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی، واضح رہے کہ کہ ملزمان انمول اور سمیر کے خلاف تھانہ درخشاں اور بغدادی میں مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے قتل بالسبب کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کی تھی، ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے والی ملزمہ انمول پنکی نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*