کراچی: احسن آباد واقعے پر وزیرِ داخلہ سندھ کا نوٹس ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے احسن آباد کے ایک فلیٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیرِ داخلہ نے پولیس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کی لمحہ بہ لمحہ پیش رفت اور ابتدائی پولیس اقدامات سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے ایس ایس پی ایسٹ کو اپنی نگرانی میں جائے وقوعہ سے حاصل شدہ واقعاتی شواہد کی روشنی میں شفاف، مؤثر اور مربوط تحقیقات مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ حتمی نتائج سامنے لائے جا سکیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*