وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے چند روز قیام کے بعد امریکا روانگی طے

لندن : وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے ، جہاں وہ چند روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے براستہ ترکیہ لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا طیارہ چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا۔

لوٹن ایئرپورٹ پر برطانیہ میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، ٹیپو عثمان اور ہائی کمیشن کے دیگر عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

لندن آمد کے بعد وزیراعظم ایڈگوئیر روڈ پر واقع اپنی رہائش گاہ منتقل ہو گئے ہیں، جہاں وہ چند روز قیام کریں گے۔

لندن میں مختصر قیام کے بعد وزیراعظم امریکا کے شہر نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے, جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور خطاب کریں گے۔

نیویارک میں اجلاس اور عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کی تکمیل کے بعد، وزیراعظم امریکا سے واپسی پر دوبارہ کچھ دیر کے لیے لندن میں قیام کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*