یشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے حکومت سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 57 پیسے اضافے کی درخواست کردی ہے۔
نیپرا کی جانب سے حکومت کوارسال کیے گئے مراسلے کے مطابق مالی سال 2021-22 کی پہلی سہہ ماہی کے لیے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔
اگرنیپرا کی درخواست منظورکرلی گئی تو پھر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تمام صارفین ماسوائے لائف ٹائم کنزیومرسب کوفی یونٹ 57 پیسے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
نیپرا نے اس ضمن میں حکومت کو فی یونٹ قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا بھی کہہ دیا ہے۔
اس حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں اضافے سے تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ( ڈسکوز) کے صارفین ماسوائے کے الیکٹرک تقریبا 14 ارب 33 کروڑ ڈالر کا اضافی بوجھ برداشت کریں گے۔
نیپرا کی جانب سے تمام صارفین سے یہ رقم نوٹیفیکیشن کی تاریخ اجراٗ کے تین ماہ کے اندر ریکور کی جائے گی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکام یکم جون 222 سے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔