سعودی عرب کی مزاحمتی گروپ کے ساتھ کشیدگی مکہ مکرمہ اور جدہ میں ہنگامی الرٹ جاری

سعودی عرب میں یمن کے مزاحمتی گروپ کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے باعث انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت مختلف شہروں کے لیے فضائی تحفظ کا ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا۔ سعودی سول ڈیفنس اور نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم کی جانب سے شہریوں اور مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر رہنے، کھلی جگہوں، کھڑکیوں اور چھتوں سے دور رہنے کی ہدایات دی گئیں۔ بعد ازاں حکام کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ مکہ مکرمہ شہر سے خطرہ ٹل گیا ہے، تاہم شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت، رش بنانے اور فوٹو گرافی سے گریز کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*