کراچی خوش نما شہر کی شکل کا جنگل ہے، شہری جنگلاتی زندگی گزار رہے ہیں

کراچی (12 ستمبر 2026): تاجر رہنما عتیق میر نے کراچی کو ایک خوش نما شہر کی شکل کا جنگل قرار دے دیا۔

عتیق میر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کراچی کی معیشت ڈوب چکی ہے، یہ ایک خوش نما شہر کی شکل کا جنگل ہے جہاں لوگ جنگلاتی زندگی گزار رہے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے تاجر رہنما نے کہا کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹ ضرور بننے چاہییں۔

جنوری 2025 میں عتیق میر نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ تاجروں کی ایک بیٹھک میں بیان دیا تھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سندھ کو دے دیں اور سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو آپ لے لیں۔

تاجر رہنما کے مذکورہ بیان پر سندھ حکومت نے سخت ردعمل دیا جس کے بعد انہیں اپنا بیان واپس لینا پڑا تھا۔ عتیق میر نے واضح کیا تھا کہ مریم نواز اور مراد علی شاہ سے متعلق بیان مذاق تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب میں کون سے ایسے جھنڈے گاڑ دیے جو ہم انہیں مانگیں گے؟

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*