عوام نئے صوبے چاہتے ہیں تو کوئی نہیں روک سکتا، فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام نئے صوبے بنانا چاہتے ہیں تو اسے کوئی نہیں روک سکتا، تاہم اس معاملے کا حتمی فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دی تو اس معاملے پر ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں نئے صوبوں کے قائم کرنے سے متعلق مشاورت جاری ہے اور جب یہ معاملہ ایوان میں آئے گا تو پارٹی اپنا باضابطہ پالیسی بیان جاری کرے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*