
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اور انتظامی فیصلوں میں قائد اعظم کے فرمان "اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم” اور باہمی مشاورت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے قائد اعظم اور ان کے رفقائے کار کو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن قائم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ملک کے دفاعی اور ایٹمی نظام میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی تاریخی خدمات اور میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان کے کلیدی کردار کو بھی یاد کیا۔
