
کراچی(کرائم رپورٹر) جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف خان ساقی کو موبائل فون اور واٹس ایپ پر مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کونین شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پروفیسر عارف خان ساقی کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے، جس میں انہیں موبائل فون اور واٹس ایپ کے ذریعے دھمکیاں موصول ہونے کا مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسر عارف خان ساقی اور ان کے بھتیجے پر تشدد کے مقدمے میں ملزم کونین شاہ پہلے ضمانت حاصل کرچکا تھا۔ عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کونین شاہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
