پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات: حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

پٹرولیم لیوی کے خاتمے سے متعلق اسلام آباد میں جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور  دور مکمل ہوگیا۔

مذاکرات میں حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا، حکومتی وفد نے کہا جماعت اسلامی تین دن مزید اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال نہ دے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا حکومت کے پاس آئیں بائیں شائیں کے سوا کوئی جواب نہیں، حکومتی وفد نے پیر تک لانگ مارچ کی حتمی کال مؤخر کرنے کا کہا ہے، اگر حکومت ریلیف نہیں دیتی تو دھرنے ملک بھر سے اسلام آباد کی طرف چل پڑیں گے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کے لیے ریلیف چاہتے ہیں، لیوی ختم ہونی چاہیے، ہم نے حکومت کو 6 نکات پیش کیے تھے، حکومت نے تین دن مانگے تھے، بیوروکریٹس مشکلات کا پہاڑ پیش کردیتے ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہم مذاکرات کو ایک حدتک لے کر چل سکتے ہیں، مذاکرات میں بہت زیادہ وقت ضائع نہیں کرسکتے، اس ملاقات کے نتائج سے حافظ نعیم الرحمان کو آگاہ کردیں گے، حتمی فیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 26 روز سے ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*