
سندھ اسمبلی نے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد اضافی ٹیکسز اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف پیش کی جانے والی قرار داد کثرتِ رائے سے منظور کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پیٹرول کی بنیادی لاگت کے علاوہ اس پر پیٹرولیم لیوی، ماحولیاتی لیوی اور مختلف مارجنز کی وصولی کے باعث عوام پر مہنگائی کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ قرارداد کے متن میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر غیر ضروری ٹیکسز اور لیویز ختم کر کے عام شہریوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
