فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے کا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں، آج بھی سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 398 ڈالر پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*