
قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) لے کر آنے والا نیا بحری جہاز "المرونا” کراچی میں پورٹ قاسم پہنچ گیا ہے۔ ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی اسد وارثی کے مطابق قطر سے آنے والا یہ جہاز پورٹ قاسم ٹرمینل 2 پر لنگر انداز ہو چکا ہے، جس پر 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی موجود ہے۔ بندرگاہ حکام کے مطابق جہاز سے ایل این جی کی نکاس اور گیس نیٹ ورک میں منتقلی کا عمل باقاعدہ ضوابط کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ ملکی توانائی کی ضروریات اور سپلائی کو سسٹمیٹک انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔
