کراچی کا ریڈ لائن بس منصوبہ 2 سال میں مکمل کرنے کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) پراجیکٹ کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے تاکہ اس کی راہداری پر کام بروقت مکمل کیا جاسکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تکنیکی وفد سے گفتگو کر رہے تھے، جیا ہیونگ کی سربراہی میں وفد میں اے ڈی بی کے سینئر اربن ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ لائیڈ رائٹ، ڈائریکٹر اربن ٹرانسپورٹ ڈیوڈ مارگنزٹرن اور سینئر پروجیکٹ آفیسر عمر علی شاہ شامل تھے۔

اجلاس میں سندھ کے وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حسن نقوی، سیکریٹری خزانہ ساجد جمال ابڑو اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ حلیم شیخ نے بھی شرکت کی۔

بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ اے ڈی بی کے تعاون سے گزشتہ ماہ شروع کیا گیا تھا، اس کا ٹریک ملیر میں ماڈل کالونی اور یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح روڈ، اس کی ایکسٹینشن روڈ اور نمایش چورنگی پر محیط میرویتھر ٹاور کے درمیان 26 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*