
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس کی 4 وکٹیں 26 رنز پر گر گئی ہیں۔
برمنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور اذان اویس نے کیا لیکن صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ اذان اویس ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
عبداللہ شفیق بھی 3 رنز بنا کر رابنسن کا شکار ہوگئے جبکہ شان مسعود کو آرچر نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، غازی غوری، رضا اللہ اور عمران رندھاوا کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایاگیا ہے۔
غازی غوری کو سعود شکیل نے ٹیسٹ کیپ دی جبکہ محمد عباس نے رضا اللہ اور عمران رندھاوا کوبابراعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
