کراچی: ایس آئی یو کی کارروائی، انمول عرف پنکی نیٹ ورک کا اہم گرفتار

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے نے بلال چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے انمول عرف پنکی نیٹ ورک کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو کے مطابق گرفتار ملزم آن لائن منشیات فروش نیٹ ورک سے منسلک اور تھانہ ڈیفنس کے مقدمے میں عدالت سے مفرور تھا، جس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر کے تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی کراچی اور جامشورو سے گرفتار ہو چکا ہے، جس کے خلاف ایس آئی یو تھانے میں باضابطہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*