پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی نے 6 تجاویز حکومت کو دے دیں

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے 6 تجاویز حکومتی ٹیم کے حوالے کردی ہیں۔

جماعت اسلامی رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مذاکرات کے لیے ٹیم بنائی ہے، ہم نے اپنی تجاویز حکومتی ٹیم کے حوالے کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم کو آگاہ کردیا ہے کہ ہمارا دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کو بتایا ہے کہ پیٹرولیم لیوی سے معیشت متاثر ہے، حکمران اپنے اخراجات میں کمی کریں، ایسی اسپیس موجود ہے جس سے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

جماعت اسلامی رہنما نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 80 روپے براہ راست لیوی لی جارہی ہے، توقع کرتے ہیں حکومت تین روز میں ہماری تجاویز کا جائزہ لے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔


اس سے قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر واضح کر دیا تھا کہ آپ لیوی ختم نہیں کر سکتے تو دھرنے بھی ختم نہیں ہوں گے۔

لاہور دھرنے کے شرکا سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ ملک بھر میں جماعت اسلامی کی کال پر کامیاب ہڑتال ہوئی، ہمارے درجنوں کارکن گرفتار کیے گئے، سندھ حکومت نے ہمارے کارکنوں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے بتایا تھا کہ ہم نے حکومتی وزرا پر واضح کیا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلیے ماہرین موجود ہیں، ہم نے سرکاری گاڑیاں 1300 سی سی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، حکومتی وفد پر واضح کر دیا کہ ہر روز ایک دھرنے کا اضافہ ہوگا، راولپنڈی کا دھرنا جلد شروع ہوگا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*