
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی، لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد اکرم نے سماعت کی، عدالت نے حماد اظہر کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے گرفتار کیا گیا تھا مگر لاہور پولیس کی جانب سے حماد اظہر کی باقاعدہ گرفتاری آج ڈالی گئی۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا حماد اظہر لاہور پولیس کو 18 مقدمات میں مطلوب تھے، وہ 3 سال سے روپوش تھے۔
