
کراچی:جماعت اسلامی کی جانب سے سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر تیمور احمد نے پیٹرولیم لیوی اور اضافی ٹیکسز کے خاتمے کے لیے ایک قرارداد جمع کروا دی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی اور علاقائی حالات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی لیوی اور دیگر ٹیکسوں کی وصولی فوری طور پر بند کرے۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عام شہریوں کو مہنگائی کے اثرات سے ممکنہ حد تک راحت فراہم کی جا سکتی ہے۔

