میر رضا کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کی ضمانت کی توثیق

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے میر رضا کیس میں  ملزمان کی عدم گرفتاری اور شفاف تحقیقات نہ ہونے پر احتجاج کرنے پر درج مقدمے میں 4 ملزمان کی ضمانت کی توثیق کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو میر رضا کیس میں ملزمان کی عدم گرفتاری اور شفاف تحقیقات نہ ہونے پر احتجاج کرنے پر درج مقدمے میں ملزمان کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے عبد اللہ جمال، زبیر علی، عمار، ضرار خالد اور طہ شیخ اور دیگر کی ضمانت میں توثیق کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت اور رکاوٹ کا مقدمہ ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*