معاملہ کھلنے کے بعد ملک ابراہیم کی فیملی کی صلح کے لیے منت سماجت

کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں 29 اگست کو نوجوان علی جعفری پر انسانیت سوز تشدد کے بعد سوشل میڈیا پر رسوائی اور سزا کے خوف نے ایک دن بعد ہی صورت حال بدل دی اور ملک ابراہیم، جسے والد نے عاق بھی کر رکھا ہے، کی فیملی صلح کے لیے منت سماجت پر اتر آئی ہے۔

ابراہیم کی فیملی نے کہا ہے کہ وہ بہت پریشان ہیں اور صلح کرنا چاہتے ہیں، فیملی کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ تمام لڑکے ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور دوست ہیں، ابراہیم اور دوستوں میں 60 سے 70 ہزار روپے پر جھگڑا ہوا تھا۔ جب کہ متاثرہ نوجوان اور ان کے وکیل اس بات کی تردید کر رہے ہیں۔

علی جعفری کا کہنا ہے کہ وہ ملک ابراہیم کو اس سے قبل جانتا تک نہیں تھا، جب کہ وکیل طلحہ کا کہنا تھا کہ پیسوں کا کوئی لین دین نہیں تھا، جو ایسا کہتا ہے وہ آ کر تھانے میں 161 کا بیان ریکارڈ کرا دے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*