کراچی: کلفٹن میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

کراچی: کلفٹن میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کلفٹن کے علاقے اپر گزری میں پیش آیا جہاں خاتون گلی سے گزر رہی تھی کی نامعلوم شخص نے تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق  30 سال کی خاتون کو زخمی حالت میں سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہےکہ تیزاب کے باعث خاتون 15 فیصد تک جھلس گئی ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ اوراطراف کی سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*