مسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعرے، سعید غنی کی تردید

مسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعرے لگانے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے تردید کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسجد نبویﷺ میں جئے بھٹو کے نعروں کے حوالے سے سعید غنی نے کہا کہ یہ صریحاً جھوٹ ہے، میں خود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھا کسی ایک شخص نے کوئی نعرہ نہیں لگایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسجد نبویﷺ میں سینکڑوں افراد نے بلاول بھٹو کو سلام کیا اور ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*